سرسا .... فساد زدہ شہر سرسا میں روزمرہ کی زندگی ہفتے کو مفلوج رہی۔ لوگوں کو روزمرہ کی ضروری اشیاءکی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ بینکوں یا اے ٹی ایم سے رقم بھی نہیں نکال سکے جبکہ گاڑیوں میں پٹرول بھی نہیں بھروا سکے کیونکہ کرفیو کے بعد تمام ادارے بند ہیں۔ مظاہرین نے گزشتہ روز ملک پلانٹ کو بھی آگ لگادی تھی جس کے باعث ہفتے کو دودھ کی سپلائی بھی متاثر ہوئی۔