Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہمارے دھڑے کو اصل جنتادل یو تصور کیا جائے، شردیادو

پٹنہ ....بہار میں جنتا دل یو کے 2دھڑے آپس میں برسر پیکار ہیں جبکہ شرد یاد و کے دھڑے نے الیکشن کمیشن میں ایک درخواست دائر کی ہے او راستدعاکی ہے کہ انکے دھڑے کو حقیقی جنتا دل یو تسلیم کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار کے دھڑے نے شرد یادو کو خبردار کیا تھا کہ وہ پٹنہ میں 27اگست کو لالو پرساد کی راشٹریہ جنتا دل کی ریلی میں شرکت سے گریز کریں۔ نتیش نے کہا تھا کہ اگر آپ ریلی میں موجود ہوئے تو اس سے رہنما اصولوں کی نفی ہوگی اوریہ بھی تصورکیا جائیگا کہ آپ جنتادل یو چھوڑ چکے ہیں۔شرد یادو کی جانب سے پارٹی سیکریٹری نے الیکشن کمیشن میں نمائندگی کی اور درخواست دائر کی۔ انہوں نے اسکی تفصیلات بتانے سے انکار کیا ہے۔ ادھر یادو کے ایک قریبی معاون ارون شریواستو نے کہا کہ پارٹی ہم نے قائم کی تھی، نتیش کمار ہمیں کیسے پارٹی سے ہٹاسکتے ہیں؟ شرد یادو کے دھڑے نے کہا کہ انہیں پارٹی کا انتخابی نشان تیر بھی دلایا جائے جبکہ پارٹی کے دفاتر انکے حوالے کئے جائیں۔
 

شیئر: