Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خادم حرمین شریفین کے مہمانوں کی آمد آج مکمل ہو جائیگی

مکہ مکرمہ .... فریضہ حج کی ادائیگی کےلئے 80 ممالک سے خادم حرمین شرفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے مہمانوں کا آخری قافلہ آج حج ٹرمنل پر پہنچ جائے گا ۔ اب تک آنے والے مہمانوںکی تعداد 1279 ہو چکی ہے ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امسال ضیوف خادم الحرمین الشریفین کی مجموعی تعداد 1300 ہے جو مختلف ممالک سے حج کی ادائیگی کےلئے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی میزبانی میں فریضہ حج ادا کریں گے ۔ مہمانوں کا آخری قافلہ امریکہ اور قرغیزستان سے آئے گا جن میں 21 عازمین حج شامل ہیں ۔ خادم حرمین شریفین کے پروگرام کے آپریشنل ڈائریکٹر نے آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں فریضہ حج کی ادائیگی کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا ۔ شاہی مہمانوں کی آمد کا سلسلہ گزشتہ ہفتے سے شروع ہو ا تھا ۔تمام مہمانوں کے قیام کے انتظامات بہترین طور پر کئے گئے ہیں۔ اس بارے میں مہمانوں کا کہنا ہے کہ انہیں ارض مقدس پہنچ کر بے حد خوشی ہے ۔ شاہی میزبان انکا ہر طرح سے خیال رکھ رہے ہیں ۔ سعودی عرب ہمارے لئے دوسرا گھر ہے جس کےلئے ہم ہمیشہ دعا گور ہتے ہیں ۔ 

شیئر: