مدینہ منورہ ..... پاکستانی کمیونٹی نے جشن آزادی کے سلسلے میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا جس کے انتظامات پاکستان تحریک انصاف مدینہ منورہ ریجن نے کیا ۔ تقریب میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ بچوں نے ملی نغمے پیش کئے ۔ مقررین نے تحریک آزادی پاکستان کو درپیش چیلنجز اور بحیثیت قوم ہماری ذمہ داریوں کے حوالے سے اظہار خیال کیا ۔ شرکاءتقریب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محنت ، لگن اور جانفشانی سے وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔ مقررین میں معروف ادیب و شاعر ڈاکٹر خالد عباس، پی ٹی آئی کے عہدیدار افضل عباس ، احمد صادق ، رانا زاہد اکرام، امتیاز مغل ، سلیم خان ، نورالامین ، نصیب خان ، وقار احمد اور محمد رفیق شامل تھے ۔ پارٹی کےلئے نمایاں خدمات انجام دینے پر سرفراز احمد نیازی ، احمد صادق ، سلیم خان اور وقار احمد کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا ۔ اختتام سے قبل جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا ۔