Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیرہ سچا سودا کے 40آشرم سیل

پنچکولہ۔۔۔۔ڈیرہ سچا سودا سربراہ گرمیت سنگھ کیخلاف کارروائی پر پیروکاروں نے ہنگامہ برپا کردیا جس کے نتیجے میں درجنوں زخمی ہوگئے جنہیں مختلف اسپتالوں میں داخل کردیا گیا۔سب سے زیادہ نقصانات پنچکولہ میں ہوا۔اس معاملے میں بابارام رحیم کو کم از کم 7سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ عدالت سزا کا اعلان کل پیر 28اگست کو کریگی۔ہریانہ سچاسودا کے 26جبکہ پنجاب کے پٹیالہ میں واقع 4آشرم کوسیل کردیا گیا ہے۔ ہفتے کو سرسہ کے ہیڈ کوارٹر پر فوج نے اپنا کنٹرول سنبھال لیاتھا۔ ذرائع نے بتایا کہ آشرم میں خواتین اور بچوں سمیت تقریباًایک لاکھ افراد موجود تھے ۔ضلع انتظامیہ اور فوج نے لاؤڈ اسپیکر سے اعلان کیا کہ ڈیرے میں موجود سبھی افراد باہر آجائیں ۔ واضح ہو کہ سرسہ میں واقع بابا کا ہیڈ کوارٹر تقریباً1000ایکڑ رقبہ پر پھیلا ہوا ہے جس میں اسکول ، کھیل کا میدان،اسپتال اور تھیٹر بھی ہیں۔ فوج نے چھاپے کے دوران بابا کے حامیوں کے قبضے سے اے کے 47رائفل، پٹرول بم، لاٹھیاں اور دیگر دیسی ساختہ ہتھیار برآمد کئے تھے۔

شیئر: