Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماسکومیں انٹرنیٹ کی آزادی کے حق میں مظاہرہ

 ماسکو------------روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہونے والے حکام کی طرف سے مظاہروں پر پابندی کے باوجود احتجاج کے لیے جمع ہونے والے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس مظاہرے میں شامل بعض افراد نے " روس آزاد ہو گا" اور "روس میں سنسر شپ نہیں ہو گی" کے نعرے بلند کیے۔اسی طرح کے مظاہرے روس کے دیگر شہروں بشمول سینٹ پیٹرز برگ، نووسی برسک یارووایا میں بھی منعقد کیے گئے۔مظاہرین اس قانون میں ترمیم کرنے کا مطالبہ کررہے تھے جس میں انٹرنیٹ تک رسائی کو محدود کرنا بھی شامل ہے۔گزشتہ ماہ روس کی پارلیمان نے ایک قانون منظور کیا جس میں بعض ایسی ویب سائیٹس تک رسائی کے لیے بعض ویب ٹولزکے استعمال پر پابندی عائد کر دی تھی جن پر عہدیداروں نے قدغن لگا رکھی تھی۔

شیئر: