گئو رکشکوں کے ہاتھوں 2مویشی تاجروں کا قتل
کولکتہ-------------مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی میں گائے اسمگلنگ کے شبہ میں 2افراد کو پرہجوم بھیڑ نے مار مار کر ہلاک کردیا۔ واردات کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔گئو رکشکوں کو جب گائے اسمگل کرنے کی اطلاع ملی تو انہوں نے پک اپ روک لی اور گاڑی میں سوار2 تاجروں کو اس قدر زدوکوب کیا کہ اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ان کی موت ہوگئی۔ان کی شناخت انور حسین اور حفیظل شیخ کے نام سے ہوئی۔واضح ہو کہ اس سے قبل گئو رکشا کے نام پر شر پسندعناصر اسی قسم کی کئی وارداتیں انجام دے چکے ہیں۔ ان کے خلاف وزیر اعظم قانونی کارروائی کی ہدایت جاری کرچکے ہیں، اس کے باوجود لنچنگ کی وارداتوں میں کمی نظر نہیں آرہی۔علاقے میں سیکیورٹی فورس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے،پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔