Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان پیرنٹس گروپ کی جانب سے جشن آزادی کی تقریب

الخبر(رپورٹ وتصویر: محمد جمال)پاکستان پیرنٹس گروپ کی طرف سے الخبر کے ایک ہوٹل میں 70ویں جشن آزادی کے سلسلے میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ مہمان خصوصی کمیونٹی ویلفیئر اتاشی محمود لطیف تھے جبکہ صدارت گروپ کے صدر سید مزمل حسین نے کی۔  اس موقع پر زنیرہ مزمل، خالد صدیقی اور افضل طور نے ملی نغمے پیش کئے۔ پاکستان انٹر نیشنل اسکول الخبر کے وائس پرنسپل افتخار احمد اعزازی مہمان تھے۔ مہمان خصوصی نے کہا کہ آزادی نعمت خداوندی ہے۔ پیرنٹس گروپ کے صدر نے انہیں اعزازی شیلڈ پیش کی جبکہ مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ 

شیئر: