Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر کو عربوں کے مطالبات پورا کرنا ہونگے، سامح شکری

قاہرہ .....مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے کہا کہ قطر کو انسداد دہشتگردی کے علمبردار عرب ممالک کے مطالبات پورے کرنے ہونگے اور انتہا پسند طاقتوں کی تائید و حمایت بند کرنا ہوگی۔ انہوں نے یہ بیان اپنے جرمن ہم منصب کے ساتھ برلن میں مذاکرات کے موقع پر دیا۔ العربیہ چینل نے سامح شکری کا بیان پیش کیا ہے۔ مصری دفتر خارجہ کے ترجمان احمد ابو زید نے بتایا کہ مصری وزیر خارجہ نے برلن میں مصر اور جرمنی کے دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر مذاکرات کئے۔

شیئر: