Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نشان حیدر ہاکی ٹورنامنٹ میں11غیر ملکی گول کیپرز کی شرکت متوقع

لاہور: ہاکی ورلڈ الیون کے دورے سے قبل دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 11 گول کیپر نشان حیدر ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اکتوبر میں ورلڈ الیون کو پاکستان بلانے کا اعلان بھی کیا ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام نشان حیدر نائن اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ 3 سے 10 اکتوبر کے درمیان کراچی میں کھیلا جائیگا جس میں شامل ٹیمیں نشان حیدر حاصل کرنے والے شہدا ءکے ناموں سے منسوب ہونگیں۔ ایونٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں کھیلنے والے تمام 11گول کیپر غیر ملکی ہونگے اور سب نے اپنی شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک اینڈ ڈیولپمنٹ نوید عالم کا کہنا ہے کہ اس ایونٹ کو دلچسپ بنانے کےلئے فارمیٹ میں تبدیلیاں کی جارہی ہیں جس سے یقینی طور پر دلچسپی بڑھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں جہاں تمام 11 ٹیموں کے گول کیپرز غیر ملکی ہونگے وہیں میچز سے قبل پنالٹی شوٹ آﺅٹس بھی لگائے جائیں گے، اس مرحلے میں جو ٹیم کامیابی حاصل کرے گی اسے ایک پوائنٹ دیا جائے گا جبکہ میچ کی فاتح ٹیم 2 پوائنٹس کی حقدار ٹھہرے گی۔ میچز کا دورانیہ 50 منٹ کا ہوگا جبکہ پنالٹی شوٹ کا مرحلہ 10منٹ کاہوگا۔

شیئر: