ڈھاکا ٹیسٹ:آسٹریلیا217پر آﺅٹ،بنگلہ دیش کی88 رنز کی برتری
ڈھاکا:بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کے217رنز کے جواب میں دوسری اننگز میں 43 رنز کی برتری سے آغاز کیا۔ اس سے قبل بنگال ٹائیگرز نے پہلی اننگز میں شکیب الحسن کے 84رنز کی مددسے 260رنز بنائے تھے۔بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں45/1رنز بنا کر 88رنز کی برتری حاصل کر لی۔ دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا توتمیم اقبال30 اور تیج الاسلام بغیر کوئی رن بنائے وکٹ پر موجود تھے۔ دوسرے دن کے آغاز پر بنگلہ دیش کے260رنز کے جواب میں آسٹریلیا نے18رنز 3کھلاڑی آوٹ پر اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیالیکن میٹ رینشا ، پیٹر ہینڈز کومب اورایشٹن اگر کے سوا کوئی بھی بیٹسمین وکٹ پر زیادہ دیر نہیں ٹھہر پایا۔ان تینوں نے بالترتیب45،41اور33رنز اسکور کئے ۔ مہمان ٹیم صرف74.5اوورز کھیل سکی اسکے 6کھلاڑی ڈبل فگر میں نہ پہنچ سکے ۔ شکیب الحسن نے5اور مہدی حسن میراز نے3وکٹیں لیں۔میزبان ٹیم نے دوسری اننگز کا آغاز بھرپور اعتماد سے کیا ۔ تمیم اقبال اورسومیا سرکار نے ٹیم کو43 رنز کی شراکت فراہم کی۔ اس شراکت کو عثمان خواجہ نے توڑا۔انہوںسومیاسرکارکوپویلین واپس بھیجا۔ان کے بعد آنے والے تیج الاسلام نے 9گیندوں کا سامنا کیا تاہم اپنا کھاتہ کھولنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔بنگلہ دیشی ٹیم نے میچ میں اپنی پوزیشن بہتر بنا لی ہے اور آسٹریلیا کو قابو کرنے میں کامیاب ہو سکتی ہے۔