Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر دکھائی جانے والی خوبصورت چیزیں ناکارہ

لندن..... ماہرین غذائیت نے انکشاف کیا ہے کہ آجکل بہت سے لوگ سوشل میڈیا کے توسط سے کچھ کرنا چاہتے ہیں اور کررہے ہیں۔ ایسے لوگوں میں ان نام نہاد خوش خوراک بھی شامل ہیں جو مختلف چینلز اور سوشل میڈیا پر پیش کی گئی مختلف ڈشوں اور کھانوں کو دیکھ کر اس سے بیحد متاثر ہوتے ہیں اور کہیں نہ کہیں جاکر اسے کھانے کی خواہش بھی رکھتے ہیں مگر کھانے کے بعد پتہ چلتا ہے کہ تصویر کسی اور چیز کی تھی اور اسکی جگہ وہ جو چیز کھارہے ہیں وہ کوئی اور ہی گھٹیا چیز ہے۔سوشل میڈیا کی چیزیں اگر گھٹیا نہ بھی ہوں تو ان میں اتنی کیلوریز بھر د ی جاتی ہیں کہ کوئی بھی انسان انہیں کھاکر صحتمند اور چاق و چوبند نہیں رہ سکتا۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ان کھانوں میں پنیر کی بھرمار ہوتی ہے ۔ انڈوں کی لاتعداد مقدار کو ٹماٹر کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ پھر سینڈوچز اور برگر بنائے جاتے ہیں مگر ان میں سے کوئی بھی چیز صحت کی ضمانت نہیں ہوسکتی۔

شیئر: