معمر حاجیوں کی خدمت کا اعزازحاصل ہے، دمنھوری
منیٰ .....سعودی عرب کے معروف معلم محمود دمنھوری نے کہا ہے کہ امسال انکا ادارہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں 30فیصد زیادہ عازمین کی خدمت کررہا ہے۔10ہزار سے زیادہ افراد 120دفاتر کے ذریعے چین، تھائی لینڈ اور فلپائن کے حجا ج کی خدمت پر مامور ہیں۔ سعودی حکومت نے اس سال حج کوٹے میں 20فیصد کا اضافہ کیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے ادارے کو یہ اعزازحاصل ہے کہ وہ معمر ترین عازم حج کی خدمت کررہا ہے۔ ہماری کارکن خواتین بھی 5زبانیں روانی سے بول رہی ہیں او رحجنو ںکی خدمت کررہی ہیں۔