Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری حکام سے آل ثانی کی اپیل

دبئی .... قطر کے حکمراں خاندان کی قد آور شخصیت شیخ عبداللہ بن علی آل ثانی نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ سعودی عرب میں قطری عوام کی خدمت پر مامو رکمیٹی کے نمبر پر عائد پابندی اٹھادے۔ انہوں نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر تحریر کیا کہ میں قطری حکام سے امید کرتا ہوں کہ وہ سعودی عرب میں قطری عوام کی خدمت آپریشن کیلئے مختص نمبر پر پابندی ختم کردےں گے، ایسا لگتا ہے کہ یہ پابندی بلا ارادہ لگادی گئی ہے۔سعودی ایوان شاہی کے مشیر سعود القحطانی نے انکشاف کیا تھا کہ قطری حکام مذکورہ نمبر پر پابندی لگاچکے ہیں۔ اس نمبر کی بدولت قطر کے عازمینِ حج او ردیگر ضرورت مندوں کو کافی فائدہ پہنچ رہا تھا۔
 

شیئر: