دوا لینے کی یاددہانی کرانیوالا گیجٹ
لندن ....برطانیہ میں پینشنرز کو ایکو اسپیکر کی سہولت فراہم کی جائیگی جو انہیں یاد دلائینگے کہ بیماری کی صورت میںکب انہیں دوا کھانی ہے۔ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا انتظام ہوگا۔ اولڈ ہومز میں رہنے والے ایسے 25بوڑھوں کو سب سے پہلے یہ ڈیوائس ملے گی۔ انہیں اس سے یہ بھی پتہ چلے گا کہ انہیں طبی امداد فراہم کرنے والے کب تک مدد کےلئے پہنچیں گے۔ یہ معمر افراد اسی اسپیکر کے ذریعے اپنی روزمرہ کی زندگی کے بارے میں منتظمین کو آگاہ کرسکتے ہیں۔ ہمپشائر کاﺅنٹی پہلا بلدیاتی ادارہ ہوگا جو اس نظام کو ان پینشرز کے حوالے کریگا۔ اسکی قیمت 194ڈالر ہے اور یہ وائی فائی اور بلو ٹوتھ سے منسلک ہے۔