حیدرآباد ائیرپورٹ پر غیر قانونی سونا ضبط
حیدرآباد-----شہر حیدرآباد کے شمس آباد ائیرپورٹ پر کسٹم اور ائیر انٹلیجنس کے افسروں نے مسافرین کے سامان کی تلاشی کے دوران کوالالمپورسے حیدرآباد پہنچے 3مسافرین کے پاس سے ایک کیلو505گرام سوناضبط کیا گیا جوکڑے اور طلائی چین کی شکل میں لایا گیا تھا۔ضبط کئے گئے سونے میں 4 طلائی چین اور 6کڑے شامل ہیں۔3 مسافرین کوحراست میں لے کر ان سے اس غیر قانونی سونے کے بارے میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔