Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعزازچوہدری بدترین سیکرٹری خارجہ ؟

اسلام آباد... ہند میں سابق ہائی کمشنرعبدالباسط نے امر یکہ میں پاکستا نی سفیر اعزاز چوہدری کو ملک کا بدترین سیکرٹری خارجہ قرار دے دیا۔عبدالباسط کااعزازچوہدری کو لکھا گیا مبینہ خط سامنے آیا ہے۔ اس میںسابق ہائی کمشنرنے موقف اختیار کیا کہ اعزاز چوہدری پاکستان کے بدترین سیکرٹری خارجہ رہے اب امریکہ میں بدترین پاکستانی سفیر کی حیثیت سے اختتام کریں گے۔ وہ سفارت کاری کے نازک پیشے کے قابل نہیں۔ پاکستان کے وسیع تر مفاد میں انہیں سفیر کے عہدے سے ہٹانے کی ضرورت ہے۔عبدالباسط نے مزیدکہا کہ برطرف نہ کرنے کی صورت میں اعزاز چوہدری کو فروری 2018 کے بعد توسیع نہیں ملنی چاہیے۔ آپ جیسے لوگوں کی اہم عہدوں پر موجودگی میں اللہ تعالی ہی پاکستان کی حفاظت فرمائے ۔اوفا مشترکہ اعلامیہ اور انسانی حقوق کونسل میں شکست میرے موقف کا ثبوت ہے۔ واضح رہے کہ عبدالباسط ہند میں میں پاکستانی ہائی کمشنر تھے ۔جو نیئر بیوروکریٹ تہمینہ جنجوعہ کی بطور سیکریٹری خارجہ تعیناتی پر احتجاجاً استعفیٰ دے کر ریٹائر ہوگئے تھے۔ 

 

شیئر: