Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیوار میں چنوا دیا گیا،فاروق ستار

  کراچی... ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ 2017 کی مردم شماری کے جبری اور دھاندلی زدہ نتائج مسترد کرتے ہیں۔ سندھ کی شہری آبادی کو جان بوجھ کر کم دکھایا جارہا ہے۔10ستمبر کو بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔ منگل کوکراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ کراچی کے ساتھ زیادتی پاکستان کے ساتھ زیادتی ہے۔ یہ صرف ایم کیو ایم کا نہیں سندھ میں رہنے والے تمام قوموں کا مسئلہ ہے۔ کراچی پاکستان کی ترقی کا انجن ہے۔ سندھ کی شہری آبادی کو جان بوجھ کر کم ظاہر کیا گیا ۔ماضی کی مردم شماریوں میں بھی یہی ہوا تھا۔انہوںنے کہا کہ سندھ میں آباد لوگوں سے کہا جارہا ہے وہ تیسرے درجے کے شہری ہیں ۔ عوام کومعاشی حقوق سے محروم کیا جارہا ہے۔اس مرتبہ مردم شماری کے ذریعے ہمیں دیوار سے لگایا نہیں گیا بلکہ دیوار میں چنوا دیا گیا۔اس سے بڑا ظلم پاکستان میں پہلے کبھی نہیں ہوا۔

 

شیئر: