Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داعش کا لبنان اور شام کے سرحدی علاقے سے انخلاء

    دمشق ۔۔۔۔  لبنان اور شام کے درمیان واقع سرحدی علاقے سے داعش کے جنگجوؤں اور ان کے خاندانوں کا انخلا شروع ہوگیاہے ۔العربیہ ٹی وی کے مطابق شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے داعش کے قافلے کی شکل میں انخلاء کی ویڈیو نشر کی ہے۔گزشتہ روزداعش کا پہلا قافلہ شام کے مشرق میں داعش کے زیر قبضہ علاقے کی جانب روانہ ہوا۔واضح رہے کہ داعش نے لبنانی فوج کے ساتھ ایک ہفتے تک لڑائی کے بعد اتوار کو جنگ بندی سے اتفاق کیا تھا اور اس کے تحت سرحدی علاقہ خالی کرنے سے اتفاق کیا تھا۔سرحد کے دوسری جانب ان کا حزب اللہ کے ساتھ بھی جنگ بندی کا ایک ایسا ہی سمجھوتا طے پا گیا تھا اور شامی فوج نے اس کی منظوری دے دی تھی۔

شیئر: