Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپان میں جھوٹی خبروں کے تدارک کے اقدامات

    ٹوکیو۔۔۔۔۔جاپان کا کہنا ہے کہ  جھوٹی خبریں دنیا بھر کے ممالک کے لئے بڑا مسئلہ بن چکی ہیں  جن کے  تدارک کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق  غیرمنافع بخش تنظیم آئی ایشیا کے مدیرِ اعلیٰ یواِچیروتاتیؤا  کا کہنا ہے کہ  دنیا بھر میں جھوٹی خبریں  تکلیف دہ صورت اختیار کرتی جا رہی ہیں جن کے تدارک کے لئے جاپان اقدامات کر رہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ جولائی میں تین افراد کے خلاف مشہور جاپانی اداکار توشی یْوکی نیشیدا  کے متعلق انٹرنیٹ پر جھوٹی معلومات پھیلانے کے شبہ پر قانونی کارروائی کی گئی۔ ان پر شبہ تھا کہ انہوں نے انٹرنیٹ پر ایسی معلومات شائع کیں جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مذکورہ اداکار نے غیرقانونی ادویات استعمال کی ہیں اور لوگوں سے بدتمیزی کی۔اس واقعہ نے لوگوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ۔ انھوں نے کہا کہ جاپان میں حقائق کی چھان بین کی تنظیم جون میں قائم کی گئی۔

شیئر: