Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نقل نہ رکی تو ہم اپنی شناخت کھو دیں گے، سنیتا مارشل

 
پاکستانی اداکارہ وماڈل سنیتا مارشل نے کہا ہے کہ دوسروںکی نقل کرنے کا سلسلہ نہ رکا تو ہم اپنی شناخت کھو بیٹھیں گے۔اپنے ایک انٹرویو میں سنیتا نے کہا کہ ویسے توہمارے ہاں بات بات پرپڑوسی ملک کی فلم انڈسٹری بالی وڈ کوبطورمضبوط ریفرنس بحث کا حصہ بنایا جاتا ہے اوروہاں بننے والی فلموں میں فحاشی کے فروغ پربات ہوتی ہے اور ساتھ ہی ان کے انداز کو اپنانے کے لئے آئٹم سانگز کی شکل میں ”مقابلے“ کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ ضرورت ہمیں اپنی شناخت قائم رکھنے کی ہے۔فلموں کے ذریعے پوری دنیا میں اپنی شناخت متعارف کروانا آج کے نوجوان فلم میکرز کا مشن ہونا چاہئے۔ پاکستان فلم انڈسٹری میں نوجوان نسل نے قدم رکھ دیا ہے۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ فلم میکرز، ڈائریکٹرز اور فنکاروں نے جس تیزی کے ساتھ اپنی صلاحیتوںکا اظہار شروع کیا ہے، اس پرجہاں فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے خوشی کا اظہار کرتے ہیں، وہیں بہت سے لوگ ان کے کام میں خامیاں تلاش کرتے ہیں۔
 
 
 
 
 

شیئر: