قطر دہشتگردوں کا دوسرا بڑا میزبان ملک
واشنگٹن .... امریکہ میں متعین اماراتی سفیر یوسف العتیبہ نے واضح کیا ہے کہ قطر نے ایران سفیر بھیج کر اعتراف جرم کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے بعد پوری دنیا میں دہشتگردوں کی میزبانی کرنے والا سب سے بڑا ملک قطر ہے۔قطر میں ایسے 59افراد موجود ہیں جن کے نام دہشتگردوں میں شامل ہیں۔ ان میں سے 12امریکہ اور 14اقوام متحدہ کی فہرستوں میں موجود ہیں۔ یہ قید میں نہیں اور نہ ہی نظربند ہیں ۔ یہ سب آزادانہ طریقے سے گھومتے پھرتے ہیں۔ النصرہ محاذ، القاعدہ اور لیبیا کے جنگجوﺅں کے لئے عطیات بھی جمع کررہے ہیں۔