Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اونگھنے والی بیدار مغز بلیاں

ٹوکیو..... بلیاں پالنے والے اور بلیوں کے بارے میں معلومات رکھنے والے ا فراد اور ادارو ںکو اچھی طرح سے علم ہے کہ گھریلو پالتو بلیاں بالعموم سوئی ہوئی نظرآتی ہیں مگر حقیقتاً وہ اس حالت میں بھی پورے ہوش و حواس میں رہتی ہیں ۔ اس حوالے سے تیار ہونے والی رپورٹ جو ٹویٹر پر جاری ہوئی ہے اسکاٹش نسل سے تعلق رکھنے والی فولڈ بلی کی ہے جو جاپان میں رہتی ہے۔ جسے دیکھنے سے پتہ لگتا ہے کہ ہر وقت اونگھنے والی بلی کتنی بیدار مغزہوسکتی ہے۔ وڈیو میں اسے غنودگی سے باہر لانے کیلئے سر کو زور سے جھٹکتے ہوئے دکھایا گیا ہے او راس کے بعد وہ انگڑائیاں لیکر اپنی کسلمندی دور کرتی ہے۔ یہی وہ حالات ہیں جن کی بناءپر سوئی ہوئی بلیوں سے بھی دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ وڈیو میں اسکے ساتھ ایک اور بلی بھی نظرآرہی ہے اور دونوں ہی شریفانہ انداز میں لڑائی جھگڑا اور کھیل کود کرنے کے بعدپھر دوست بن جاتی ہیں اور اس طرح سو جاتی ہیں جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔ ضرورت پڑنے پر یہ دونوں بلیاں خوابیدہ حالت میں بھی ایک دوسرے کی مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔

شیئر: