Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مزید 9 ہزار روہنگیا مسلمان ہجرت پر مجبور

    ینگون۔۔۔۔۔ شمال مغربی میانمار میں پچھلے 5 سال کے شدید ترین تشدد کے سبب اس ہفتے تقریباً 9 ہزار روہنگیا مسلمان وہاں سے بنگلہ دیش کی طرف ہجرت کر گئے جبکہ ہزاروں بنگلہ دیش کی سرحد پر پھنسے ہوئے ہیں۔  پچھلے ہفتے بھی قریب 18 ہزار افراد بنگلہ دیش پہنچے تھے۔ بنگلہ دیش جہاں پہلے ہی چار لاکھ کے قریب روہنگیا مسلمان پناہ گزین مقیم ہیں، حکومت نے مزید روہنگیا پناہ گزینوں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے اور انہیں سرحد سے واپس بھجوا رہی ہے۔ ادھر میانمر کی  فوج نے متعدد مسلمان آبادیوں پر مظالم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور متعدد دیہات نذر آتش کر دیئے ہیں۔ اقوام متحدہ نے میانمار حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی کارروائیوں میں انسانی جانوں کے ضیاع سے گریز کرے۔

شیئر: