ڈبلیو ڈبلیو ای: رومن رینز ، جان سینا سے ٹکرائے گا، کیرئیر کا بڑا چیلنج
لاس اینجلس: انڈر ٹیکر کو شکست اور 3 بار ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپیئن رہنے والے رومن رینز کا بڑا امتحان آئندہ ماہ ہوگا۔ ڈبلیو ڈبلیو ای نے ایک ڈریم میچ کی تیاری مکمل کی ہے اور پرستاروں پر یہ بڑا دھماکا ریسلنگ کی دنیا کے2 مقبول ترین اسٹار جان سینا اور رومن رینز کے ٹکراو کی شکل میں ہوگا، جسے ڈبلیو ڈبلیو ای کی جانب سے رواں دہائی کا سب سے بڑا مقابلہ بھی قرار دیا جارہا ہے جو رومن رینز کے کیرئیر کےلئے بہت اہمیت رکھتا ہے اور ناکامی کافی پیچھے دھکیل سکتی ہے۔لاس اینجلس میں 24 ستمبر کو شیڈول ایونٹ نو مرسی میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے موجودہ بڑے اسٹارز مدمقابل ہوں گے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کا فی الحال اس میچ کے انعقاد کا کوئی ارادہ نہیں تھا بلکہ وہ ٹی ایل سی یا سروائیور سیریز میں ایسا چاہتی تھی مگر جان سینا کی وجہ سے یہ ارادہ بدلنا پڑا۔مختلف رپورٹس کے مطابق جان سینا نے ڈبلیو ڈبلیو ای کو آگاہ کیا کہ وہ ایک فلم کی شوٹنگ کے باعث مستقبل قریب میں ریسلنگ کےلئے دستیاب نہیں ہوں گے کیونکہ ہالی وڈ ڈائریکٹر ان کی انجری کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتے۔یہی وجہ ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای نے رومن رینز اور جان سینا کے درمیان نو مرسی میں مقابلے کے انعقاد کا اعلان جلدبازی میں کیا۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ رومن رینز اور جان سینا کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے تکرار اور تناودیکھنے میں آیا۔ڈبلیو ڈبلیو ای کو توقع ہے کہ موجودہ دور کے سب سے بڑے اسٹارز کا ٹکراونو مرسی کو بہترین ایونٹ بنانے کے ساتھ لوگوں کی دلچسپی کا باعث بنے گا۔