Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آج غلاف کعبہ تبدیل کیا جائے گا

مکہ مکرمہ..... آج جمعرات کوغلاف کعبہ تبدیل کیا جائے گا۔ سالانہ روایت کے مطابق یوم عرفہ کو فجر کی نماز کے بعد غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی رسم ادا کی جائےگی جس میں گورنریٹ کے اعلیٰ عہدیداروں کے علاوہ حرمین شریفین انتظامیہ کے عہدیداران، ارکان، غلاف کعبہ فیکٹری کے ذمہ داران، شاہی خاندان کے افراد، سفرائ، عمائدینِ شہر اور علماءو مشائخ شرکت کریں گے۔ غلاف کعبہ کی تبدیلی 86ماہرین کے ہاتھوں انجام پائے گی۔ حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ ڈاکٹر شیخ عبد الرحمن السدیس نے بتایا کہ غلاف کعبہ کی تبدیلی کی پوری کاررائی حرمین انتظامیہ کی ویب سائٹ پر براہ راست دیکھی جاسکے گی ۔ علاوہ ازیں سعودی عرب کا قرآن چینل بھی اس رسم کو دکھائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ نیا غلاف 240ماہرین نے مختلف مراحل میں تیار کیا ہے۔نئے غلاف کی تیاری میں بھی خالص سونے کے دھاگے استعمال کئے گئے ہیں۔ اس کا کپڑا خالص ریشم کا ہے۔غلاف کعبہ کی تیاری 22ملین ریال کی لاگت سے ہوئی ہے۔ 

شیئر: