عرفات میں موسم جزوی طور پر ابر آلود
مکہ مکرمہ: محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ آج جمعرات کو مشاعر مقدسہ میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت42سینٹی گریڈ ہوگی جبکہ عرفات میں جنوب مغربی سمت کی ہوا رہے گی اور درجہ حرارت 41سینٹی گریڈ ہوگی۔مزدلفہ اور منی میں 40سینٹی گریڈ ہوگی۔