غلاف کعبہ کی تبدیلی کا کام شروع
مکہ مکرمہ: غلاف کعبہ فیکٹری کے ماہرین نے نیا غلاف تبدیل کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔غلاف کعبہ کی تبدیلی 86ماہرین کے ہاتھوں انجام پارہی ہے۔ نیا غلاف 240ماہرین نے مختلف مراحل میں تیار کیا ہے۔نئے غلاف کی تیاری میں خالص سونے کے دھاگے استعمال کئے گئے ہیں۔ اس کا کپڑا خالص ریشم کا ہے۔غلاف کعبہ کی تیاری 22ملین ریال کی لاگت سے ہوئی ہے۔
غلاف کعبہ کی تبدیلی براہ راست دیکھنے کے لئے کلک کریں: