راولپنڈی ... بینظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیا گیا ۔ جائداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔ اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے فیصلہ سنادیا۔ قتل کیس کی سماعت9سال جاری رہی۔گزشتہ روز سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا ۔کیس میں 8 چالان پیش کئے گئے، 300سے زائد سماعتیں ہوئیں ، 7 جج تبدیل ہوئے۔