بجلی گھر کو آگ لگانے والے 5ڈیرہ حامی گرفتار
حصار ۔۔۔۔۔فتح آباد ضلع کے جاکھل قصبہ میں 33کے وی بجلی گھر کو پٹرول بم پھینک کر آگ لگا نے اور گاؤں کے ٹیلیفون ایکسچینج میں توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں ڈیرہ کے 5حامیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ شمشیر سنگھ دہیا نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے ملزمان ہرپال سنگھ، پرگٹ سنگھ، مندیپ سنگھ، ہری سنگھ اور ستنام سنگھ ہیں۔ تفتیش کے بعد ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔