Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں مزید4ہزارفوجی بھیجے جائینگے، پینٹاگون

واشنگٹن۔۔۔۔۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ افغانستان میں اس وقت گیارہ ہزار امریکی فوجی موجود ہیں جبکہ مزید چار ہزار امریکی فوجی افغانستان بھیجے جائیں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں تعینات امریکی افواج کی اس مجموعی تعداد میں معمول کے دستوں کے ساتھ، عارضی اور خفیہ یونٹس بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ اس سے پہلے افغانستان میں امریکی افواج کی تعداد 8400 ظاہر کی گئی تھی۔پینٹاگون کی جانب سے یہ اعدادوشمار ایک ایسے موقع پر سامنے آئے جب کچھ روز قبل امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کے بارے میں اپنی حکمتِ عملی کا اعلان کیا ہے۔پینٹاگون کا کہنا ہے کہ شفافیت بڑھانے کے لیے افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد کا اعلان کیا گیا ہے لیکن پینٹاگون نے عراق اور شام میں تعینات امریکی افواج کی تعداد ظاہر نہیں کی ہیں۔

شیئر: