Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برسوں بعد بچھڑے باپ، بیٹے عرفات میں مل گئے

عرفات ..... برسوں کے بچھڑے حج میں مل گئے ۔ والد غزہ میں مقیم تھا جبکہ بیٹے یورپی ممالک میں رہتے تھے ۔ فریضہ حج انکے ملاپ کا سبب بن گیا ۔ سبق نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے زید ابویونس نے بتایا کہ جیسے ہی اسے معلوم ہوا کہ انکے والد امسال فریضہ حج کی ادائیگی کےلئے مملکت آنے کا ارادہ رکھتے ہیںتو انہوں نے حج گروپس سے رابطہ کیا تاکہ اس موقع پر وہ اپنے والد سے ملاقات کر سکیں مگر حج گروپس کی جانب سے انہیں بتایا گیا کہ تمام بکنگ مکمل ہو چکی ہے اور کوئی گنجائش نہیں ۔ ابویونس کا کہنا تھا کہ وہ یہ جواب سننے کے باوجود مایوس نہیں ہوئے اور سعودی سفارتخانے سے رجو ع کر کے انہیں اپنے والد کے بارے میں بتایا ۔ ہماری درخواست پر سعودی سفیر نے خصوصی مہربانی کرتے ہوئے ہمارے لئے خصوصی حج ویزے کا انتظام کر دیا ۔میدان عرفات میں 17 برس کے بچھڑے باپ بیٹے ایک بار پھر مل گئے ۔ 
 

شیئر: