Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دن میں 60مرتبہ قے کرنے والی برطانوی خاتون

بولٹن، لنکا شائر .... برطانوی نژاد خاتون شمی منشی دن میں 60مرتبہ قے کرتی ہیں۔ انکی عمر 40برس ہے اور انکا ایک 20سالہ نوجوان بیٹا بھی ہے۔ شمی نے جب ایک ڈاکٹر کو اپنی حالت بتائی تو اس نے یقین نہیں کیا اور کہا کہ ”کیا آپ آسکر انعام یافتہ اداکارہ ہیں جو اپنے بارے میں جھوٹ سے کام لے رہی ہیں“۔ انہوں نے کئی ڈاکٹروں سے رجوع کیا لیکن اب تک کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ ایک ڈاکٹر نے کہا کہ انہیں گیسٹو پیراسس قسم کی بیماری ہے جو ناقابل علاج ہے۔ اس بیماری میں انکے پیٹ کے پٹھے حرکت نہیں کرتے جس کی وجہ سے جو بھی کھاتی ہیں وہ جسم کا حصہ نہیں بن پاتا۔ ڈاکٹروں نے اب انکے معدے میں ایک ڈیوائس لگادی ہے تاکہ کھانا ہضم ہوسکے۔ مسز منشی کا کہناہے کہ لوگ اب بھی سمجھتے ہیں کہ مجھے خون کی کمی کی بیماری ہے۔ میرا پتہ بھی کام نہیں کرتا اور میں اب بھی دوائیں کھاتی ہوں۔ میرے کولہوں میں بھی ڈیوائس لگائی گئی ہے اور پھر اسکے تار میری ریڑھ کی ہڈی سے جوڑدیئے گئے ہیںجس کی مدد سے میرا پتہ فرائض انجام دیتا ہے۔ لوگ مجھے بائیونک ویمن کہتے ہیں کیونکہ میرے جسم میں مشینیں فٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جسم میں مشینوں کی حرکت میں تقریباً روزانہ ہی محسوس کرتی ہوں۔ لوگ مجھے صحت مند سمجھتے ہیں اور انہیں میری بیماری کی گہرائی کا زیادہ علم نہیں۔ میرے ساتھی اس بات پر حیرت زدہ ہیں کہ میں کسی قسم کی شکایت نہیں کرتی۔ظاہری طور پر تومیں بہتر لگتی ہوں لیکن میرا جسم میرا ساتھ چھوڑ رہا ہے۔ یہ بیماری مجھے 2005ءمیں شروع ہوئی تھی جسکی وجہ سے میں سال بھر بستر پر رہی اور یوں میرا وزن14کلو کم ہوگیا۔شمی کوہر چوتھے ہفتے لیڈز میں واقع اسپتال میں جانا پڑتا ہے تاکہ جسم میں موجود مشینری کو ایڈجسٹ کیا جاسکے۔ وہ روزانہ مختلف قسم کی 12ٹیبلٹ کھاتی ہیں۔

شیئر: