Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی ٹرک نے 2افراد کو روندا، ایک ہلاک

نئی دہلی۔۔۔۔چانکئے پوری علاقے میں گزشتہ روز ایک آرمی ٹرک نے 2موٹرسائیکل سوارکو روند دیا۔ ایک موقع پر ہلاک ہوگیاجبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔پولیس نے غفلت کا مقدمہ درج کرکے آرمی کے جوان شکھا توسیما کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق محمد نوشاد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ جامعہ نگر میں رہتا تھا ۔ خاندان میں بیوی اور 2بچوں اور دیگر افراد ہیں جبکہ عارف سلیم پور علاقے کا رہائشی ہے۔ دونوں پرائیویٹ کمپنی میں ملاز م ہیں۔ وہ دہلی سے گھر لوٹ رہے تھے کہ آرمی کے تیز رفتار ٹرک سے موٹربائک کا تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں نوشاد موقع پر ہی ہلاک اور اس کا دوست  شدید زخمی ہوگیا۔پولیس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی اور زخمی کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کردیاگیا۔

شیئر: