Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوریائی تنازعہ کے خاتمے کیلئے سفارتی آپشنز موجود ہیں، امریکہ

  بیجنگ ------- امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ تنازعہ کے خاتمے کیلئے سفارتی کوششوں کی گنجائش موجود ہے۔جنوبی کوریائی اپنے ہم منصب سے ملاقات سے قبل امریکی وزیر دفاع نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ امریکا کے پاس سفارتی حل کے آپشنز موجود ہیں۔ دوسری جانب روس نے واشنگٹن حکومت سے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر صبر و تحمل کا مظاہرہ کرے جبکہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے امریکی ہم منصب ریکس ٹلرسن کو خبردار کیا ہے کہ واشنگٹن کی طرف سے شمالی کوریا پر ممکنہ نئی پابندیاں خطرناک ثابت ہوں گی۔روسی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ ٹلرسن اور لاوروف نے ٹیلی فون پر گفتگو میں کوریائی تنازع کے مختلف پہلوئو ں پر تبادلہ خیال کیا اور تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں۔ دریں اثنا چین نے کوریائی جزیرہ میں جوہری مسئلہ پر کشیدگی میں اضافے سے بچنے کے لیے متعلقہ فریقوں سے رابطہ کیا ہے، چین نے جوہری مسئلے پر کوریا ئی جزیرے متعلق اپنا موقف برقرار رکھا ہے۔

شیئر: