رومان رئیس کی بھی بگ بیش لیگ میں شرکت متوقع
لاہور:چیمپئنز ٹرافی کے فاتح ا سکواڈ میں شامل رومان رئیس کی بھی بگ بیش لیگ میں شرکت متوقع ہے۔چیمپئنز ٹرافی میں شاندار پرفارمنس دینے والے قومی نو جوان کھلاڑیوں کی انٹر نیشنل کرکٹ میں مانگ بڑھنے لگی ہے۔ ذرائع کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ لیگ کی دو ٹیمیں رومان رئیس سے معاہدے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ برسبین اور سڈنی کرکٹ ٹیموں نے قومی کرکٹر سے رابطے تیز کر دیئے ہیں۔ شاداب خان کی طرح رومان رئیس بھی جلد بگ بیش لیگ میں ایکشن میں نظر آئینگے۔