Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواجہ اظہار قاتلانہ حملے میں بچ گئے ،3ہلاک

  کراچی ..کراچی کے علاقے بفر زون میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن رہنما خواجہ اظہار قاتلانہ حملے میں بچ گئے۔ پولیس اہلکاراورایک لڑکا جاں بحق ہوگیا ۔ جوابی کارروائی میں مبینہ دہشت گرد مارا گیا۔ خواجہ اظہار کے مطابق ہفتے کی صبح عید کی نماز پڑھ کر نکلے تو مسجد کے باہرپولیس کے حلیے میں موٹر سائیکل پر سوار مسلح افرادنے انہیں دیکھ کر فائرنگ کردی۔ پولیس اہلکاراورایک لڑکا جاں بحق جبکہ گارڈ سمیت 4افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق محافظوں کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور مارا گیا۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہارنے کہا کہ عید کے موقع پر اتنی بڑی کارروائی ریاست کے لئے چیلنج ہے۔ حکومت ہر پاکستانی شہری کی حفاظت کی ذمہ دار ہے۔ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔انہو ں نے بتایا کہ10 سالہ لڑکا جو مجھ سے گلے مل رہا تھا کہ جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔

 

شیئر: