جدہ لائے جانےوالے 413 ذبیحے تلف
جدہ ..... بلدیہ کے اہلکاروں نے مکہ مکرمہ سے لائے جانے والے 413 ذبیحے ضبط کر کے انہیں تلف کر دیا ۔ ریجنل بلدیہ کے معاون سیکریٹری ناصر المتعب نے بتایا کہ عید الاضحی کے پہلے دن مکہ مکرمہ سے آنے والی 56 گاڑیوں میں غیر معیاری انداز میں رکھے گئے ذبیحے برآمد کر کے انہیںتلف کر دیا گیا۔ اس ضمن میں بلدیہ کی جانب سے مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں میں چوکیاں قائم کی گئی ہیں تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جاسکے کہ لوگ مکہ مکرمہ سے ذبیحہ نہ لے کر آئیں ۔ دریں اثناءبلدیہ کی دیگر ٹیموں نے شہر میں قائم ریسٹورینٹس کی بھی نگرانی کا عمل سخت کر دیا ہے تاکہ وہاں غیر معیاری گوشت فراہم نہ کیاجاسکے ۔