Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

12ذو الجہ:آج حاجیوں کو کیا کرنا ہے؟

آج بھی وہی سب کام کریں جو کل کرچکے ہیں۔اگر آپ حج ختم کرکے آج منیٰ سے نکلنا چاہیں تو نکل سکتے ہیںلیکن یہ کام غروب آفتاب سے قبل کرنا ہوگا۔ اگر غروب آفتاب تک نہ نکل سکیں تو پھر اگلے دن زوال کے بعد کنکریاں مار کر نکلنا ہوگا۔ اگر آپ بس میں بیٹھ گئے اور سورج غروب ہونے تک بس منیٰ سے نہ نکل سکی تو کوئی حرج نہیں۔
ا ب آپ مکہ مکرمہ پہنچ کر اپنی خریدوفروخت وغیرہ کی حاجات سے فارغ ہوں اورطواف وداع کریں (حیض ونفاس والی عورتیں مستثنیٰ ہیں) اس کے بعد مکہ مکرمہ میں خریدو فروخت کرنا اور ٹھہرنا جائز نہیں۔ اگر آپ طواف وداع کرنے سے پہلے جدہ، طائف وغیرہ کی حدودمیں ہیں یعنی میقات سے باہر نہیں نکلے تو واپس مکہ مکرمہ آئیں اور طواف کریں ورنہ دم دینا ہوگا۔
 

شیئر: