عید الاضحی پر حسن علی ا ور دیگر کرکٹر کے پیغامات
اسلام آباد:قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹارز نے عید الاضحی پر اہل وطن کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عید کی مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے نیک تمناوں کا اظہار کیا اور پیغام دیا کہ متحد ہو کر امن و سلامتی کے ساتھ عید کی خوشیاں بکھیریں۔ آل راونڈر محمد حفیظ نے اپنی ٹوئٹ میں پورے پاکستان کو عید کی مبارک باد دی اور پیغام دیا کہ "متحد رہیں ،کامیابی کے لئے مل کر کام کریں اور عید پر سب کا خیال رکھیں"۔شعیب ملک نے اپنی اور اپنے اہلخانہ کی جانب سے عید مبارک کہا اور ساتھ ہی پیغام دیا کہ عید کا حقیقی مطلب سمجھیں اور ضرورت مندوں کی مدد کریں۔دوسری جانب حسن علی نے اپنے منفرد انداز سے عید مبارک کہا اور ٹوئٹر پر اپنی تصویر قربانی کے بیل کے ساتھ جاری کی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹوئیٹر پر اپنی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ وہ عید کے دن باہر ہیں۔خیال رہے کہ اس وقت فاسٹ بولر لندن میں موجود ہیں۔نوجوان اسپنر شاداب خان نے اپنے عید کے لباس میں سیلفی لے کر ٹوئیٹر پر شیئر کی اور تمام مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دی۔ مڈ ل آرڈر بلے باز بابر اعظم نے بھی عید کی مبارک باد ٹوئیٹر پر اپنی تصویر شیئر کی۔فاسٹ بولر جنید خان نے بھی پوری قوم کو عید کی مبارک بار ٹوئیٹر پر دی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔