Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مارے گئے حملہ آور کو کبھی نہیں دیکھا،خواجہ اظہار

کراچی ...ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار نے کہا ہے کہ حملہ میں کون ملوث ہے یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔انہوں نے حملے میں ایم کیو ایم لندن کا نام لینے سے گریزکیا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حملے کے کئی مقاصد ہو سکتے ہیں۔ اس کامقصد شہر میں بدامنی پھیلانا ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور کو کس نے مارا ۔یہ پولیس ہی بتا سکتی ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حملہ آور کو کبھی نہیں دیکھا اور نہ ملاقات ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی تفیش جاری ہے۔ ابھی کسی طرف اشارے کرنا قبل از وقت ہے ۔دریںاثناءکراچی میں سی ٹی ڈی پولیس نے خواجہ اظہار الحسن پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا ۔ مقدمہ انسداد دہشت گردی، قتل، اقدام قتل اور پولیس مقابلے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

 

شیئر: