Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہوسٹن کے سیلاب زدہ علاقے کے لیے ٹرمپ کا عطیہ

    واشنگٹن ۔۔۔۔۔۔مریکا کے صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ہوسٹن کے سیلاب زدہ علاقے کے دورے کے دوران 10 لاکھ ڈالر کے عطیے کا اعلان کیا ہے۔توقع ہے کہ  رقم اْن کے ذاتی مالی وسائل سے فراہم کی جائے گی۔صدر ٹرمپ اور خاتون اول میلانیہ ٹرمپ نے  گزشتہ روز ہیوسٹن کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں اْنہوں سے شیلٹرز میں پناہ لینے والے متاثرین سے ملاقات کی۔ اْنہوں نے وہاں موجود بچوں کے ساتھ تصویریں بنوائیں اور لوگوں کے مسائل سنے۔ ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ بھی اْن کے ہمراہ تھے۔متاثرین نے صدر ٹرمپ کو بتایا کہ جو سڑکیں اب خشک دکھائی دے رہی ہیں وہ کچھ ہی دیر پہلے سیلاب کے پانی میں ڈوبی ہوئی تھیں۔ جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہاں کے لوگوں نے بے مثال کا م کیا ہے۔ٹرمپ نے متاثرین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ہیوسٹن کے میئر سلویسٹر ٹرنر نے صحافیوں کو بتایا کہ اْنہوں نے صدر ٹرمپ کو طوفان ہاروے کے بعد متاثرین کو رہائش کی سہولتیں فراہم کرنے کی ضرورت سے آگاہ کیا۔ اْنہوں نے صدر کو باور کرایا کہ طوفان کے بعد متاثرین کو شیلٹروں سے نکال کر مناسب رہائشگاہوں میں منتقل کرنا بہت اہم ہے۔ جو لوگ اپنے گھروں میں پہنچ گئے ہیں وہ اب بھی مشکل حالات سے دوچار ہیں اور اْنہیں مدد کی اشد ضرورت ہے۔ میئر نے صدر ٹرمپ سے بات چیت کو بہت مفید قرار دیا۔اْدھر امریکہ میں باسکٹ بال کے سپر اسٹار جیمز ہارڈن نے ہیوسٹن میں طوفان کے بعد بحالی کے کام کیلئے 10 لاکھ ڈالر کا عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔اْنہوں نے عطیے کا اعلان ہیوسٹن کے میئر ٹرنر سے ملاقات کے دوران کیا۔ جیمز ہارڈن اور میئر ٹرنر نے این آر جی سینٹر میں ایک نیوز کافرنس سے خطاب کیا۔ اس سینٹر میں بھی طوفان اور سیلاب سے متاثرہ بہت سے لوگوں کو پناہ فراہم کی گئی ہے۔

شیئر: