حجاج کرام کی واپسی کا سفر شروع
مکہ مکرمہ: فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد بیشتر حجاج کرام کی واپسی کا سفر شروع ہوگیا ہے۔ آج اتوار کو تینوں جمرات کو کنکریاں مارنے کے بعد منی سے رخصت ہونے والے حجاج کرام اپنے طے شدہ جدول کے مطابق اپنے وطن روانہ شروع ہوگئے ۔ حجاج کرام مکہ مکرمہ کے ہوٹلوں سے سامان سمیٹ کر واپس جارہے ہیں جبکہ بعض حجاج مدینہ منورہ کا رخ کریں گے۔