Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یو ایس اوپن میں شارا پووا اور رافیل نڈال نے میچز جیت لئے

نیویارک: امریکہ میں جاری یو ایس اوپن میں رافیل نڈال اور ماریا شراپووا نے اپنے ، اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی۔ ماریا نے امریکی حریف جبکہ رافیل نے ارجنٹائن کے کھلاڑی لیونارڈو مائر کو شکست دی۔اہم میچ میں رافیل نڈال کو لیونارڈو مائر کا چیلنج درپیش تھا۔ابتدائی مرحلے میں رافیل نڈال مشکل کا شکار رہے۔ سب سے سخت مقابلہ دوسرے سیٹ میں دیکھنے کو ملا۔ دوسرے سیٹ میں عالمی نمبر ون نے میچ پر گرفت مضبوط کی اور اگلے دونوں سیٹ6-7 ، 6-3 ،6-1 اور6-4 سے اپنے نام کرکے رافیل نڈال نے حریف کو زیر کردیا۔ اس سے قبل خواتین کے ایونٹ میں ماریا شراپوووا نے امریکہ کی صوفیہ کینن کو شکست دی۔ پہلے سیٹ میں توخوب مقابلہ ہوا۔ ماریا نے حریف کو ٹائی بریکرپر7-5سے ہرا کرکامیابی کی بنیاد رکھی۔دوسرے سیٹ میں صوفیہ کی مزاحمت دم توڑگئی جبکہ ماریا شراپووا 6-2سے آگے رہیں اور اسٹریٹ سیٹس میں فتح اپنے نام کرلی۔دوسرے میچ میں وینس ولیمز نے یونان کی ماریہ سکاری کو 6-3 اور 6-4 سے مات دے دی۔ سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز کے یہاں بیٹی پیدائش بھی یو ایس اوپن کا موضوع بنی رہی۔ پری کوارٹر فائنل تک رسائی پانے کی خوشی کے باوجود وینس ولیمز نے نومولود پر خوشی کا اظہار نہ کیا اور سوال کا روکھا سا جواب دیا جبکہ ان کے کوچ موگوروزا نے امید ظاہر کی کہ سرینا ولیمز کی بیٹی ٹینس نہیں کھیلیں گی۔

شیئر: