Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایچ ڈی دہشت گرد

کراچی... ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخواجہ اظہارالحسن پر حملے کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ مارا گیا مبینہ دہشت گرد حسان اسرار پی ایچ ڈی اور انجینئرنگ یونیورسٹی میں پروفیسر تھا۔ذرائع کے مطابق حسان کے پاس سے ملنے والے نائن ایم ایم پستول کی فارنسک رپورٹ آگئی ۔ پستول عزیز آباد میں ڈی ایس پی ٹریفک کے قتل میں استعمال ہوا تھا۔ اسی پستول سے رمضان المبارک میں سائٹ میں 4پولیس اہلکاروں کو قتل کیا گیاتھا۔دہشت گرد اگر زندہ پکڑا جاتا تو تحقیقات میں ٹھوس پیش رفت ہو سکتی تھی۔ آئی جی کی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ خواجہ اظہار پر حملے سے متعلق تحقیقات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ یہ کہنا کہ کون سا گروپ ملوث ہے قبل از وقت ہوگا۔ اس قسم کی قیاس آرائیوں سے تفتیش متاثر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حملہ شہر کا امن تباہ کرنے کی ساز ش تھی۔

 

شیئر: