لاہور... وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہاہے کہ عوام جھوٹ اور بہتان تراشی کرنے والوں کو پہچان چکے۔عوام ووٹ کی طاقت سے انہیں مسترد کر دیں گے۔جھوٹ اور بے بنیاد الزامات لگانے والے ہر موقع پر ناکام رہے ہیں۔جھوٹ کے پاوں نہیں ہوتے اور سچ کو آنچ نہیں۔ ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بہتان تراشی کرنے والوں کے مقدر میں ناکامی ہی ناکامی ہے۔یہی شکست خوردہ عناصر صرف ترقی و خوشحالی کاسفرروکنے کے درپے ہیں۔ ان عناصر کو عوامی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے تکلیف ہو رہی ہے۔انہوں نے سازشی عناصر کو خبردار کیا کہ پاکستان میں اب صرف ترقی ور خوشحالی کی سیاست ہو گی۔دریں اثناء وزیر اعلیٰ پنجاب 4 روزہ دورے پر لندن روانہ ہو رہے ہیں۔ دورے کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب اپنی بھابھی کلثوم نواز کی عیادت کریں گے ۔