Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اہلکاروں کی مثالی خدمت نے ضیوف الرحمان کے دل جیت لئے

مشاعر مقدسہ..... حج سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے ۔ اہلکاروں کی جانب سے بھر پور تعاون حاصل رہا۔ ا یام تشریق کے تیسرے دن منیٰ سے رخصت ہونے والے حجاج نے مزید کہا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کے اخلاق انتہائی اعلیٰ ہیں جس سے انکی پیشہ ورانہ تربیت کا بخوبی اندازہ ہو تا ہے ۔ حج کے دوران گرم موسم کے باوجود سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے انتہائی اخلاق کا مظاہرہ کیا گیا جس کا اجر رب کریم کی ذات اقدس ہی انہیں عطا کر ے گی ۔ واضح رہے مشاعر مقدسہ میں متعین سیکیورٹی اہلکاروں نے جس عمدہ خدمت اور انسانی ہمدردی کا مظاہر ہ کیا اس سے ہر حاجی متاثر ہوا ، جس کی مثال حج کے اختتام پر منیٰ سے رخصت ہونے والے حجاج نے سیکیورٹی اہلکاروں کو دعائیں دیں اور انکی خدمت کو سراہا ۔ ایام حج میں جا بجا ایسے مناظر دیکھنے کو ملتے رہے جن میں سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کہیں معمر افراد کو سہارا دیتے ہوئے محفوظ مقام پر منتقل کیا تو کہیں کم سن بچوں کو ازدحام سے نکال کر انہیں بحفاظت منزل تک پہنچایا ،کہیں وہیل چیئر پر بیٹھے معذور افراد کی مدد کی تو کہیں جھلسا دینے والی گرمی میں ضیوف الرحمان پر پانی کی پھوار برساتے رہے۔

شیئر: