Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ امور صحت کیجانب سے حجاج کے استقبال کی تیاریاں مکمل

مدینہ منورہ ..... حجاج کے استقبال کےلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ ادارہ امور صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ضیوف الرحمان کو امور صحت کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کےلئے تمام تیاریاں کر لی گئی ہیں ۔ ا س حوالے سے ریجنل ادارہ امورصحت کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں مختلف امور کا جائزہ لیتے ہوئے ریجن میں قائم اسپتالوں اور ڈسپینسریوں میں درکار اضافی ادویات اور آلات کے علاوہ پیرا میڈیکل اسٹاف کی فراہمی کےلئے مرتب کئے گئے حکمت عملی پر کام شروع کر دیا گیا تاکہ حجاج کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور انہیں بروقت درکار طبی سہولتیں فراہم کی جاسکیں ۔ اس ضمن میں ریجنل ادار ہ¿ صحت کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ حجاج کرام کی بڑی تعداد فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ آمد شروع ہو جائےگی جس کےلئے تمام ضروری اقدمات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ ہجرہ روڈ پر قائم طبی مرکز کے علاوہ دیگر اہم مقامات پر عملہ اور ضرورت کی اشیاءفراہم کر دی گئی ہیں ۔واضح رہے امسال ایام حج کےلئے مدینہ منورہ سے 23 مریضوں کو 21 ایمبولینسوں کے ذریعے فریضہ حج کی ادائیگی کےلئے مشاعر مقدسہ بجھوایا گیا تھا ۔

شیئر: