9سالہ بچی عجیب و غریب بیماری کا شکار
فلوریڈا .... 9سالہ بچی کا دماغ اس کے جسم کی مناسبت سے بڑا ہے جس کی وجہ سے وہ نہ تو چل سکتی ہے اور نہ ہی بات کرسکتی ہے۔ اس کی یہ پراسرارحالت ایسی ہے کہ اس بیماری کو ابھی تک کوئی نام بھی نہیں دیا جاسکا۔ ڈاکٹروں کا کہناہے کہ اب یہ بیماری اسی کے نام سے منسوب کردی گئی ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ ایک لاکھ میں سے کسی ایک بچے کو یہ بیماری لاحق ہوتی ہے۔ بچی کا منہ بگڑ چکا ہے اور اسے ٹیوب کے ذریعے غذا دی جاتی ہے۔ اب تک اسکے کئی آپریشن ہوچکے ہیں مگر اسکا دماغ کیوں بڑا ہے اس بارے میں ڈاکٹر بھی حیران ہیں اور کوئی جواب نہیں دے رہے۔ بچی کے خاندان والوں کا کہناہے کہ بچی اس حالت میں بھی خوش اور پرجوش ہے اور لیٹ کر کھیلتی رہتی ہے۔ بعض اوقات اس پر دورے بھی پڑتے ہیں۔9ماہ کی تھی جب اسکا پہلا آپریشن ہوا تھا۔ اب اسکی ماں کا کہناتھا کہ اسکی بیماری کا نام اسکے نام کیٹی پر رکھ دیاگیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہناہے کہ اس بچی کے جسم کے تمام اعضاءبڑھتے رہیں گے۔ اسکے دماغ کا آپریشن بھی کیا جاچکا ہے جبکہ اسکے گلے سے ٹانسلز بھی نکالے جاچکے ہیں۔ کئی مرتبہ اس کے کان بھی بڑے ہوگئے تھے جنہیںآپریشن کے ذریعے کاٹ کر کم کیا گیا۔ زبان بھی بڑی ہوگئی تھی جبکہ کئی مرتبہ گال بھی بڑے ہوگئے جن کا آپریشن کیا گیا۔ کیٹی کو معذوروں کے اسکول میں بھی داخل کیاگیا تھا۔ آپریشن کے بعد اب وہ اس قابل ہوئی ہے کہ کمپیوٹر پر کام کرسکے ۔ وہ اپنی اسکول کی فیورٹ ٹیچر سے بھی رابطے میں رہتی ہے۔ اسکے 7بھائی اور بہنیں ہیں جو اسکا خیال رکھتے ہیں۔ کیٹی کی بہن میگن رینفورڈ نے جسکی عمر 18سا ل ہے کہا کہ کیٹی کی اپنی ایک شخصیت ہے۔ وہ ہنستی ہوئی بیحد اچھی لگتی ہے اور ہر وقت خوش باش رہتی ہے۔ ہر وہ کام کرنے کی کوشش کرتی ہے جو دوسرے بچے کرتے ہیں۔ وہ زندہ رہنا چاہتی ہے۔