شوہر کو روکنے کی کوشش ، خاتون بونٹ پر سوار
بیجنگ۔۔۔۔چین میں ایک خاتون اس وقت کارکی بونٹ پر سوار ہوگئی جب اس کا شوہر لڑ جھگڑ کر گھر سے باہر جانے لگا۔شوہر نے بھی اہلیہ کی طرف سے روکنے کی ہر کوشش ناکام بنا دی اور وہ کار چلاتا رہا جبکہ یہ خاتون بونٹ پر بیٹھی رہی۔پولیس نے اب شوہر پر 24پونڈ کا جرمانہ کردیا ہے۔سوشل میڈیا پر اس واقعہ کی وڈیو جاری کردی گئی ۔جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون گلابی رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے سیاہ رنگ کی کار کے بونٹ پر بیٹھی ہوئی تھی جبکہ شوہر خاموشی سے گاڑی چلاتا رہا۔دکانداروں نے بعد میں ایک صحافی کو بتایا کہ کار کی رفتار زیادہ تیز نہیں تھی۔مقامی پولیس نے تصدیق کی کہ کار چلانے والا خاتون کا شوہر ہی تھا۔ دونوں میں گھریلو معاملے پر جھگڑا ہوا تھا۔ خاتون شوہر کے ناراض ہونے پر اسے باہر جانے سے روکتی رہی تھی۔